Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانصدر مملکت نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزائوں میں 90روز کی کمی کردی

صدر مملکت نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزائوں میں 90روز کی کمی کردی

اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاں میں 90 روز کی چھوٹ دے دی۔صدر مملکت نے سزاں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، قیدیوں کی سزاں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

سزاں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغوا ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا جبکہ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی)ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا جبکہ ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔اس چھوٹ کا اطلاق 60 سال سے زائد عمر کی ان خواتین قیدیوں پر بھی ہوگا جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ، بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔اس کے علاوہ سزا میں کمی کا اطلاق ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔