اسلام آباد،نادرا میں اعلی سطح پر 12 افسران کے تقرروتبادلے کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق نادرامیں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیے گئے ہیں۔بریگیڈیئر (ر)طلال قیوم کوڈی جی ریجنل ہیڈ کوارٹر اسلام آباد جبکہ میجر (ر)عمران علی خان ایکٹنگ ڈی جی ریجنل ہیڈ کوارٹر ملتان د تعینات کردیا گیا۔بریگیڈیئر (ر) خالد لطیف خان کوڈی جی نادرا سندھ مقرر کردیا گیا۔لیفٹیننٹ کرنل (ر)سہیل مقصود کو ڈی جی ریجنل ہیڈ کوارٹر سکھر،لیفٹیننٹ کرنل (ر)انیس خان کوڈی جی سی آر ایم ایس نادرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد،لیفٹیننٹ کرنل(ر)شیخ جعفر کوڈی جی ایچ آر پول نادرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد،لیفٹیننٹ کرنل(ر)شمس نیاز کو ڈی جی سیکسیشن سرٹیفکیٹس نادرا ہیڈ کوارٹرز ،لیفٹیننٹ کرنل (ر)طلحہ سعید کوڈی جی ایلین رجسٹریشن اسلام آباد تعینا ت کردیا گیا۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نادرا میں اعلی سطح پر 12 افسران کے تقرروتبادلے،نوٹیفکیشن جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

