اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں اہم فصلے کیے گئے۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید کو ایک سال گزرنے کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی کے اسیران کے اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان پارلیمنٹ کو دی جانے والی دھمکیوں پر ایوان میں قرارداد پیش کی جائے گی۔ آر اراکین نے کہا کہ بانی چیئرمین اور دیگر رہنماں پر درج مقدمات کے ٹھوس ثبوت نہیں، کارکنان کی قید ناحق پاکستان میں انصاف کیساتھ کھلی زیادتی ہے۔اس کے علاوہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کارکنان اور ارکان پارلیمنٹ کی جبری گمشدگیوں کی شدید مذمت بھی کی گئی۔
