اسلام آباد(سب نیوز )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل پر پاکستانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے مذمتی بیان میں اسرائیل کا نام لکھ کر ہٹا دینا تنقید کی زد میں آگیا ہے۔اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کی رات اسرائیل کی جانب سے ایران میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ شہید ہوگئے تھے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر عالمِ اسلام نے کھلے الفاظ میں اس کارروائی کی مذمت کی اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا، لیکن بعض نے اسرائیل کا ذکر نہ کرنے میں عافیت جانی۔تاہم، سب سے انوکھا کام پاکستانی حکومت نے کیا۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کے آفیشل ایکس اکانٹ پر 31 جولائی 2024 کو ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کی مذمت کی گئی، لیکن اس پریس ریلیز کو فوری حذف کر کے ایک لفظ کی تبدیلی کے ساتھ دوبارہ جاری کیا گیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ابتدائی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قتل کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ہم اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔پاکستان کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے جو انصاف اور دہشتگردی سے بالاتر ہے۔
ہم یہ دیکھ کر حیران ہیں کے یہ بے رحم عمل اس وقت کیا گیا کہ جب ایران کے صدر کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جس میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم سمیت متعدد غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ حالیہ کارروائی پہلے سے ہی عدم استحکام کے شکار خطے میں ایک خطرناک اضافہ ہے جو امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔امریکا کا 9/11 کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور دیگر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا
اس پریس ریلیز کو حذف کرکے چند گھنٹے بعد وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی نئی پریس ریلیز میں متن وہی رہا لیکن صرف ایک لفظ حذف کردیا گیا جو پورے متن کو ہی تبدیل کرگیا۔نئی پریس ریلیز میں سے لفظ اسرائیل ہٹا دیا گیا اور صرف جارحیت پر اکتفا کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر حذف کی گئی پریس ریلیز اور نئی پریس ریلیز کے ایک ساتھ اسکرین شاٹس وائرل ہورہے ہیں جن پر ایکس صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔
