ہوماسلام آبادچیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھا وا سے ایتھوپیا کے سفیر جمال با قر کی ملا قات،شجرکاری سمیت باہمی تعاون کے امور پر گفتگو

چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھا وا سے ایتھوپیا کے سفیر جمال با قر کی ملا قات،شجرکاری سمیت باہمی تعاون کے امور پر گفتگو

اسلام آباد (سب نیوز )چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھا وا سے ایتھوپیا کے سفیر جمال با قر کی ملا قات،مارگلہ ہلز شجرکاری مہم میں سی ڈی اے کے ساتھ مل کر حصہ لینے کا فیصلہ،شجرکاری مہم میں مارگلہ ہلز ایک حصہ مختص کیا جائے گا جہاں ایتھوپیا کے پاکستان میں سفارتخانے کی طرف سے درخت لگائے جائیں گے۔ایتھوپیاکے سفیر نے چیئر مین سی ڈی اے کو ایڈس ابابامیں گرین کوریڈور بنانے کے کامیاب منصوبے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں بہنے والے قدرتی ندی نا لوں کے اطراف گرین کوریڈورطرز کے منصوبوں کو سٹدی کیا جائے گا۔ ملاقات میںایتھوپیا کے دارلحکومت ایڈس ابابا اور اسلام آباد کو سسٹر سٹی کا درجہ دینے پر بھی بات چیت کیگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔