اسلام آباد (آئی پی ایس )مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا،پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 17 پیسے کم کردی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے کی کمی جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
