لاہور،آپ نے آج تک پالتو جانوروں کو گھروں میں سوتے، کھاتے اور مالک کا دل بہلاتے تو دیکھا ہوگا لیکن آج جو ہم آپ کو دکھانے جارہے ہیں وہ آپ نے شاید پہلے کبھی نہ دیکھا ہو۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بندر کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو کی شروعات میں چائے کے ڈھابے کے مناظر کو جبکہ آگے چل کر ڈھابے پر بیٹھے بندر کو پلیٹیں دھوتے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں بندر کو اپنا کام نہایت خوش اسلوبی سے کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پلیٹ صحیح دھلی بھی ہی ہے، یہ چیک کرنے کے لیے بندر کو پلیٹ سونگھتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
