Monday, May 25, 2026
ہومپاکستانجسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا

جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (سب نیوز)جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل انور منصور اعوان نے شرکت کی۔خیال رہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی تقرری ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔دونوں ججز کے بطور ایڈہاک ججز نام کی منظوری جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں دی گئی تھی جس کے بعد صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دونوں ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کو سازش قرار دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن سے ایڈہاک ججز کی تقرری کو روکنے کی استدعا بھی کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔