ہومپاکستانوفاقی کابینہ کی اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کورٹس کی منظوری

وفاقی کابینہ کی اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کورٹس کی منظوری

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کے ٹرائل کیلئے قانونی تقاضہ پورا کر لیا۔وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کورٹس کی منظوری دیدی

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن اور دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت ہوگا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 جون کے فیصلے کی روشنی میں عدالتیں قائم کرنے کی منظوری، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دیدیا گیا۔پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاریوں میں اضافے کا امکان ہے، سپیڈی ٹرائل ہوگا، دیگر صوبوں میں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے ججز نامزد ہوں گے، وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔