Thursday, May 7, 2026
ہومپاکستاناسپیکر قومی اسمبلی نے غیرضروری بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی

اسپیکر قومی اسمبلی نے غیرضروری بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے غیر ضروری بیرون ملک دوروں پرپابندی لگادی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے سرکاری اخراجات پرکھانوں پربھی پابندی لگادی، پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کم سے کم دورانیے اور مختصر وفودکو اجازت ہوگی۔ اسپیکر نے سرکاری اخراجات پر ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائدکردی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈنر اور لنچ کیاوقات میں کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔