Thursday, May 7, 2026
ہومپاکستانمبین اختر کا فرینکفرٹ واقعے میں ملوث افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

مبین اختر کا فرینکفرٹ واقعے میں ملوث افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

فرینکفرٹ (آئی پی ایس )جسٹس ہیلپ لائن کے سفیر برائے یورپ میاں مبین اختر نے پاکستانی قونصل خانے میں ہونے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل کے باہر افغان باشندوں نے ہنگامہ آرائی کی، جسٹس ہیلپ لائن کے سفیر برائے یورپ میاں مبین اختر نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

جسٹس ہیلپ لائن کے سفیر برائے یورپ میاں مبین اختر نے کہا کہ جرمن حکومت اس واقعے کا فوری نوٹس لے ساتھ ہی واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف قرار واقعی سزا دی جائے اور انھیں ملک بدر کیا جائے۔میاں مبین اختر نے کہا کہ پاکستانی قونصل خانے میں شر پسند عناصر کی جانب سے توڑ پھوڑ کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان جرمن پریس کلب اور شان پاکستان جرمنی فرنکفرٹ کی جانب سے بھی واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 20 جولائی 2024 کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں واقع پاکستانی قونصل خانے کے احاطے میں مشتعل ہجوم نے ہنگامہ کیا جس کے بعد 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔