Tuesday, May 5, 2026
ہوماسلام آباداسلام آباد چوروں کے نشانے پر، درجنوں افراد زیورات، نقدی سے محروم

اسلام آباد چوروں کے نشانے پر، درجنوں افراد زیورات، نقدی سے محروم

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے لگیں، درجنوں شہری سونے کے طلائی زیورات نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 7 روز کے دوران 3 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی 40 وارداتیں پیش آئیں۔نقب زنی 21 وارداتوں میں شہری نقدی اور موبائل فون سے محروم ہوئے، ایک ہفتے کے دوران اسنیچنگ کی 8 وارداتیں ہوئیں، 7 دنوں میں ڈکیتی کی 1 جبکہ چوری 86 وارداتیں ہوئیں۔اسلام آباد سے 76 موٹر سائیکل اور 10 گاڑیاں چوری کی گئیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔