Thursday, May 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزوطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی

وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد:ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21جولائی 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 653 تک پہنچ چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 15 جولائی سے 21 جولائی تک 6499 افغان باشندوں میں 2965 مرد، 1658 خواتین اور 1876 بچے اپنے ملک چلے گئے، افغانستان روانگی کے لیے 176 گاڑیوں میں 234 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21 جولائی تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 59 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔