Monday, May 18, 2026
ہومپاکستاناڈیالہ جیل میں اسیر خاتون حوالاتی پراسرار حالات میں دم توڑ گئی

اڈیالہ جیل میں اسیر خاتون حوالاتی پراسرار حالات میں دم توڑ گئی

راولپنڈی(آئی پی ایس ) اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کا انتقال ہوگیا، مصباح ایف آئی اے مقدمات میں جیل میں اسیر تھی۔ملزمہ کو ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی نے 6 جون کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ منتقل کیا۔

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے بتایا کہ ملزمہ کینسر کی مریضہ تھی، جس کو طبیعت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں دم توڑ گئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ذرائع کے مطابق متوفیہ کے خلاف بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقوم ہتھیانے کے دو مختلف مقدمات اور انکوائریز درج تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔