Saturday, May 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزاب کیا فائدہ حکومت میں آنے کا؟ اسٹیبلشمنٹ نئے الیکشن کرائے، عمران خان

اب کیا فائدہ حکومت میں آنے کا؟ اسٹیبلشمنٹ نئے الیکشن کرائے، عمران خان

راولپنڈی(آئی پی ایس)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔
اڈیالہ جیل راول پنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق سوال کے جواب میں اب کیا فائدہ حکومت میں آنے کا، اسٹیبلشمنٹ کو صاف اور شفاف انتخابات کرانے ہوں گے، مخصوص نشستیں ملنے کے بعد کسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے 13مئی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نشان سے محروم رکھ کر کسی پارٹی کو انتخابی عمل سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ نے اکثریتی فیصلے میں قرار دیا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے جو خواتین اور اقلیتی نشستوں کی حقدار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔