Wednesday, April 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزچیف جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتیکسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے، ذرائع

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتیکسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے، ذرائع

اسلام آباد (سب نیوز )سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے چیمبر ورک کریں گے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر پاکستان تحریک انصاف کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ چار حصوں پر تقسیم ہے، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ نے اکثریتی فیصلہ جاری کیا۔ جسٹس یحیی آفریدی نے الگ سے اپنا اختلافی نوٹ دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے بھی الگ اختلافی نوٹ دیا جب کہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم افغان نے بھی الگ اختلافی نوٹ دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔