جدہ(خالد نواز چیمہ) پاکستان تحریک انصاف منڈی بہاؤالدین گروپ کی انصاف نظریاتی پینل میں شمولیت کی شاندار تقریب۔پروگرام میں چوہدری شہباز، چوہدری سجاد تارڑ، چوہدری فیروز سمیت منڈی گروپ کی کثیر تعداد نے انصاف نظریاتی پینل کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا اور اس بات کا عزم بھی کیا کہ وہ مستقبل میں بھی انصاف نظریاتی پینل کے ساتھ ملکر عمران خان کے نظریے کے مطابق کام کریں گے۔پروگرام کی صدارت تنویر صدیق خان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض انجم اقبال وڑائچ نے ادا کیے۔ یاسر عرفات گوندل نے مہمانوں کو پینل میں خوش آمدید کہا۔ قیصر جاوید، میاں احمد بشیر، ملک شہزاد نور، ریاض شاہین آفریدی، چوہدری ناصر حسن اور دیگر نے بھی مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ پروگرام کے آخر میں انور انجم نے کامیابی اور اتحاد کے لئے دعائے خیر بھی کروائی۔
پاکستان تحریک انصاف منڈی بہاؤالدین گروپ کی انصاف نظریاتی پینل میں شمولیت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
