ہوماسلام آبادآزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز

اسلام آباد(آئی پی ایس )آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز ،مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود اور وزیرامورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کے 4 روزہ دورہ کشمیر کا شیڈول جاری ،مرکزی قیادت کے دورہ کشمیر اور انتخابی مہم میں شمولیت کی تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عامر محمود کیانی اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ (آج)میر پور کیلئے روانہ ہوگا ،عامر محمود کیانی اور علی امین گنڈا پور براستہ جی ٹی روڈ میر پور پہنچیں گے جہاں وہ (کل) جمعہ کوچڑھوئی، کھڑی شریف میں بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ 3 جولائی کا دن چکسواری اور ڈڈیال میں گزاریں گے ،4 جولائی کو سہنسہ اور کوٹلی شہر میں دونوں قائدین کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا اوراسی روز 4 روزہ دورہ کشمیر مکمل کرکے اسلام آباد لوٹیں گے ۔بیان کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں اپنے قیام کے دوران دونوں قائدین تحریک انصاف کے کارکنان سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے ،اپنے چارروزہ دورہ آزاد کشمیر کے دوران مرکزی سیکرٹری جنرل اور وزیر امورِ کشمیر انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے 4 روزہ دورہ کشمیر کی تکمیل پر مرکزی قائدین کی کشمیر کے دیگر علاقوں میں آمد کا شیڈیول بھی جاری کیا جائے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔