لاہور (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لیبر کے لئے 6 ارب روپے کی واجب الادا ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی سے برطانوی ماہرتعلیم سرمائیکل باربر کی ویڈیو لنک میٹنگ ہوئی۔ مریم نواز نے لاہور بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کو مدعو کرلیا۔ انھوں نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو ٹرافیاں اور انعاما ت دیے۔
وزیراعلی مریم نواز نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے 6 ارب روپے کی واجب الادا ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا کرنے کا حکم دیا۔ مریم نواز نے ٹیکسلا اور سندرلیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لئے 1224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان بھی کردیا اور کہا کہ پنجاب حکومت نے کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کم ازکم اجرت نافذ کی جائے۔
