ہومبریکنگ نیوزایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی، جعلی ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی، جعلی ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی سامنے آگئی ۔ ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر بن کر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے والا ملزم دھر لیا گیا۔ملزم محمد خالد تاج نے خود کو ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر ظاہر کیا تھا جسے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کیا۔ ملزم نے واٹس ایپ اکاونٹ پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی یونیفارم میں تصاویر بھی لگائی ہوئی تھی۔ ملزم خود کو ایف آئی اے کا ڈائریکٹر ظاہر کر کے مختلف لوگوں سے فراڈ میں بھی ملوث تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔