ہومپاکستانپیٹرول کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 18روپے 84پیسے اضافہ

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 18روپے 84پیسے اضافہ

اسلام آباد،پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 18روپے 84پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔گھریلو سلنڈر 222روپے 28پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ گیارہ اعشاریہ آٹھ کلوگرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت اٹھارہ سو نواسی روپے ستاون پیسے ہوگئی۔حکومت نے31مئی2021 کو بھی ایل پی جی کی قیمت بڑھائی تھی۔ یکم جون سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 94 روپے 89 پیسے مہنگا کیا گیا تھا۔فی کلو ایل پی جی 8 روپے مہنگی کی گئی تھی۔ ایک ماہ قبل 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1667 روپے 29 پیسے تھی۔گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا تھا۔ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 44پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔