Sunday, July 21, 2024
ہومپاکستانآئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کو گرین سگنل دیدیا

آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کو گرین سگنل دیدیا

اسلام آباد (سب نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ساتھ 6 اعشاریہ5 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ آئندہ 2 ہفتوں میں طے پانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 6اعشاریہ5 ارب ڈالر کے قرض معاہدے پر اگلے 2 ہفتوں میں پیشرفت متوقع ہے، قرض پروگرام کے لیے وزیراعظم آفس کی جانب سے آئی ایم ایف حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کی 8 ارب ڈالر کے بجائے ساڑھے 6 ارب ڈالر پر بات فائنل ہو رہی ہے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم گزشتہ تین دنوں سے ورچوئلی بات چیت کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی جانب سے ایم ڈی آئی ایم ایف سے رابطہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف شرط پر تمام پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کر چکا اس لئے مشن کی آمد متوقع نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔