ہومپاکستانپاکستان میں کورونا سے مزید40 اموات ، 1,037نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید40 اموات ، 1,037نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد،ملک بھر میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ،مہلک وائرس سے مزید40 اموات ،1,037 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22,321 ہوگئی جبکہ 958,408 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,037 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدپاکستان میں کورونا کیمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 408 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 301 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 37 ہزار 674 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 38ہزار068، اسلام آباد میں82ہزار706، بلوچستان میں27 ہزار 178، گلگت بلتستان میں6138 اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 343 کیسز سامنے آچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 40افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار321تک پہنچ گئی۔گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 24 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں 8، خیبرپختونخوا میں 4، اسلام آباد میں 2، بلوچستان اور آزاد کشمیرمیں ایک ،ایک مریض کا انتقال ہوا۔کورونا سیاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,755 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ سندھ میں 5464، خیبرپختونخوا میں 4320، اسلام آباد میں779، بلوچستان میں 309 اور گلگت بلتستان میں 111اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 583 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سیمتاثرہ 31 ہزار 767 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,844مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح2.2فیصد ریکارڈ کی گئی۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے836 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 04 ہزار 320 مریض کورونا وائرس کو شکست دیچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 145 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1037افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14لاکھ 590 ہزار 230 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 102مریض زیر علاج جبکہ 239 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔