Sunday, October 6, 2024
ہومپاکستانپاک فوج میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے آفیسر جولئین معظم جیمز کی میجر جنرل کے رینک پر ترقی،وزیرِ اعظم کی مبارکباد

پاک فوج میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے آفیسر جولئین معظم جیمز کی میجر جنرل کے رینک پر ترقی،وزیرِ اعظم کی مبارکباد

اسلام آباد(سب نیوز)پاک فوج میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے آفیسر جولئین معظم جیمز کی میجر جنرل کے رینک پر ترقی،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افسر جولئین معظم جیمز کو میجر جنرل کے رینک پر ترقی پانے پر مبارکباد۔

وزیرِ اعظم نے میجر جنرل جولیئن معظم جیمز کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی پاکستان کی تعمیر و ترقی و دفاع کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،میجر جنرل جولئین معظم جیمز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور انکی محنت ولگن نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔