اسلام آباد(سب نیوز)بجلی کے بلوں میں 12 ہزار بلا جواز اضافے کے پیش نظر ینگ ڈاکٹرز کے وفد جس میں صدر ڈاکٹر وقار نائب صدر ڈاکٹر حاشر اقبال جنرل سیکٹری ڈاکٹر سید سعد جوائنٹ سیکٹری ڈاکٹر سعید ڈاکٹر فرحان اور ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر شہزاد اسلم اور ڈاکٹر عارف و دیگر نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سے مالاقات کر کے اپنے تنخواہ کے اضافے کے بغیر ڈاکٹرز کے اوپر بلوں کے اضافی بوجھ ڈالے جانے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے فوری طور پر ینگ ڈاکٹرز کے غم کا مداوا بننے کی یقین دہانی کروائی جس پر ینگ ڈاکٹرز نے ان کے اس رویے کو خیر مقدم کیا۔یاد رہے پاکستان کے کسی بھی سرکاری ہسپتال کے ہاسٹل میں دن رات انتھک محنت کرنے والے ینگ ڈاکٹرز سے اے سی کے بل وصول نہیں کیے جاتے اور انہیں حکومت ادا کرتی ہے ۔اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ ہمارے بل بھی باقی سرکاری ہاسٹلز کی طرح حکومت ادا کریاور واحد پمز ہسپتال میں یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا۔ جس کی بھر پور مزمت کی جا رہی ہے۔ ہم اسی طرح ڈاکٹرز کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے اور ڈاکٹرز کے حقوق کیلئے ہم اپنے آپ کو صف اول کے سپاہی ثابت کریں گے۔