اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شاہد جمیل نے لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس امیر حسین بھٹی پر سنگین الزامات لگادیے۔
ایک انٹرویو میں سابق جج شاہد جمیل نے دعویٰ کیا کہ جسٹس امیربھٹی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے داماد کو سیاسی فائدہ پہنچایا، مخصوص بینچ بنائے گئے، جسٹس امیربھٹی پر رشوت لینے کا بھی تاثر ہے۔
سابق جج شاہد جمیل کا کہنا تھا کہ جسٹس امیربھٹی کے داماد نے وزارت ملنےکے بعد گھرکھانے پربلایا لیکن میں نہیں گیا، جسٹس امیربھٹی کی شہزاد اکبر سے ملاقات کے بعد انہیں کہا تھا کہ اچھی خبریں نہیں چل رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کےخلاف کوئی کیس آتا تھا توسابق چیف جسٹس امیر بھٹی جسٹس علی باقرنجفی کے پاس لگاتے تھے، قمرباجوہ کے سمدھی صابر مٹھو نے تعیناتی سے پہلے ہی بتادیا تھا کہ ان کی بات ہوگئی باجوہ چیف ہوں گے، صابرمٹھو نے مختلف کیسز میں بھائی اور والدہ کے ذریعے پیغامات بھیجے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی نئی چیف جسٹس عالیہ نیلم کو اپروچ کرنا آسان نہیں ہوگا۔
