ہومپاکستانیہ آئینہ دکھاتے ہیں دیکھتے نہیں، سندھ میں اپوزیشن لیڈر کو بات نہیں کرنے دی گئی'وزیرخارجہ

یہ آئینہ دکھاتے ہیں دیکھتے نہیں، سندھ میں اپوزیشن لیڈر کو بات نہیں کرنے دی گئی’وزیرخارجہ

اسلام آباد،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ آئینہ دکھاتے ہیں دیکھتے نہیں ہیں، بلاول بھٹو کونسی پارلیمانی روایات کی بات کرتے ہیں، سندھ میں اپوزیشن لیڈر کو بات نہیں کرنے دی گئی، کن قوانین کے تحت اپوزیشن لیڈر سندھ کو بولنے سے روکا گیا۔وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بجٹ پر قوم کے 172 ارکان نے ووٹ دے کر اطمینان کا اظہار کیا، خواجہ آصف نے کہا ووٹ کوعزت دینی چاہیئے، یہ جو حکومتی بنچز پر بیٹھے ہیں یہ بھی ووٹ لے کر آئے ہیں، ووٹ کی عزت دونوں طرف سے ہوگی یکطرفہ نہیں، سپیکر کی ذات پر حملہ نہیں کیا جاسکتا، میں احتجاج کرتا ہوں، سپیکر ایوان کے محافظ ہیں، بلاول بھٹو کونسی پارلیمانی روایات کی بات کرتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو کونسی پارلیمانی روایات کی بات کرتے ہیں، سندھ میں اپوزیشن لیڈر کو بات نہیں کرنے دی گئی، سندھ کے وزیر خزانہ بحث سمیٹے بغیر چلے گئے، سندھ میں جہاں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے وہاں اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، آپ کا وزیراعلی سندھ تقریر وائنڈ اپ کیے بغیر رخصت ہو جاتا ہے، کیا سندھ میں اپوزیشن کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں نمائندگی کا موقع دیا، کونسی پارلیمانی روایات کی بات کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔