ہومبریکنگ نیوزبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد سے ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد سے ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال


اسلام آباد (سب نیوز): سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے پاک برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت بھی زیر بحث آئی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔