ہومبریکنگ نیوزوفاقی بجٹ پر پی پی نوجوان ایم این اے نوابزادہ جمال رئیسانی بھی برس پڑے

وفاقی بجٹ پر پی پی نوجوان ایم این اے نوابزادہ جمال رئیسانی بھی برس پڑے

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی کے نوجوان ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی بھی برس پڑے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کیلیے کوئی پالیسی نہیں بنائی، پورے پی ایس ڈی پی میں صرف لیپ ٹاپ پروجیکٹ رکھا ہے۔قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ حکومت سمندر کے کنارے ریت کی دیوار بنا رہی ہے۔ افسوس ہے کہ حکومت کے پاس کوئی پلاننگ نہیں، نوجوانوں کی اکثریت بیروزگارہے۔

انھوں نے کہا کہ پورا ملک منشیات کی دلدل میں دھنس رہا ہے، ملک میں نوے لاکھ نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بے روزگار نوجوان دہشتگرد تنظیموں کے آلہ کار بن رہے ہیں، نوجوانوں کو جذباتی نعروں کے ذریعے ورغلا کر ملک دشمن عناصر استعمال کر رہے ہیں۔ نوابزادہ جمال رئیسانی نے مزید کہا کہ نوجوان ایک ہتھیار ہے ہم نے اس کا صحیح استعمال نہیں کیا تو یہ ہمارے لیے ٹائم بن سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔