اسلام آباد (سب نیوز )قومی اسمبلی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر نے اپنی تقریر کے دوران نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔جنید اکبر کے نامناسب الفاظ کے استعمال پر حکومتی اراکین نے ایوان میں شدید احتجاج کیا۔حکومتی بینچز کی جانب سے آنے والے رد عمل کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے جنید اکبر کے الفاظ حذف کروا دیے۔اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں جو کہا نہیں کہنا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین ایک دوسرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، اور لفظی گولہ باری کی جارہی ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر کے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران نامناسب الفاظ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
