اینٹیگوا(سب نیوز )آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ راونڈ میں بھارت نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم انٹیگوا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 50 رنز سے شکست دے دی۔ سپر ایٹ راونڈ کے دو میچز میں کامیابی کے ساتھ بھارت کا سیمی فائنل میں جانا تقریبا یقینی ہوگیا ہے۔بھارت کے 197 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔ بنگلادیش کی یہ سپر ایٹ مرحلے میں مسلسل دوسری شکست ہے۔
بنگلا دیش کی طرف سے نجم الحسین شانتو 40، تنزید حسن 29، رشاد حسنین 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
لٹن داس 13، محمود اللہ 13، شکیب الحسن 11، توحید ہردوئے 4 اور جاکر علی 1 رن بناکر آوٹ ہوئے۔مہدی حسن 5 اور تنظیم حسن ثاقب 1 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو نے 3، ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 اور ہاردک پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے تھے۔ ہارڈک پانڈیا نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ویرات کوہلی 37، رشب پنت 36، شیوم دوبے 34 اور روہت شرما 23 رنز بناکر آوٹ ہوئے، سوریا کمار یادو 6 رنز بناسکے جبکہ اکسر پٹیل 3 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔بنگلا دیش کی طرف سے تنظیم حسن ثاقب اور رشاد حسین نے 2،2 شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں بنگلادیش نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ سپر ایٹ راونڈ میں بھارت نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بنگلادیش کو اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بنگلہ دیش: تنزید حسن، لٹن داس، نجم الحسین شانتو، توحید ہردوئے، شکیب الحسن، محمود اللہ، جیکر علی، رشاد حسین، مہدی حسن، تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمانبھارت: روہت شرما، ویرات کوہلی، رشب پنت، سوریا کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ
