ہومٹاپ سٹوریوزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا تھا، اور قومی ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کیا تھا، اجلاس ملکی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہورہا ہے، اجلاس میں پاکستان میں چینی باشندوں اور غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں تمام وزراء اعلی، گورنرز، چیف سیکریٹریز اور وزراء داخلہ شریک ہیں، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا بھی موجودہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔