ہومکھیلویرات کوہلی بابر اعظم کا کونسا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں؟

ویرات کوہلی بابر اعظم کا کونسا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں؟

عالمی کرکٹ کا میلا ٹی 20 ورلڈ کپ جہاں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی خوب سمیٹ رہا ہے، وہیں اب ویرات کوہلی بھی بابر اعظم کا ریکارڈ توڑنے والے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوہلی بابر اعظم کا سب سے زیادہ رنز بنانے والا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔
آج بھارت بنگلادیش کے خلاف اپنا میچ کھیلنے جا رہا ہے، اسی میچ کے دوران ورات کوہلی بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔
شمالی ساؤنڈ میں موجود سر ویون رچرڈ اسٹیڈیم میں ورات کوہلی اپنا اہم میچ کھیلیں گے، جہاں انہیں بابر اعظم کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 80 رنز درکار ہیں۔
بابر اعظم کی جانب سے 4145 رنز بنائے گئے تھے، جبکہ زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈبھی اپنے نام کیے رکھا ہے، دوسری جانب ورات کوہلی اس وقت 4066 رنز کے ساتھ مزید آگے بڑھنے کے لیے کوشاں ہیں۔
سب سے زیادہ رنز بنانے کی فہرست میں پہلے نمبر پر بابر اعظم، دوسرے نمبر پر ورات کوہلی، جبکہ تیسرے نمبر 4050 پر رنز کے ساتھ روہت شرما موجود ہیں۔
چوتھے نمبر آئرلینڈ کے پاؤل اسٹرلنگ 3601 رنز کے ساتھ جبکہ پانچویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 3531 رنز کے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔