ہومپاکستانکورونا کی تیسری لہر سے مزید 20 جانیںلے گئی، 914 نئے مریضوں کا اضافہ

کورونا کی تیسری لہر سے مزید 20 جانیںلے گئی، 914 نئے مریضوں کا اضافہ

اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وائرس سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 231 ہوگئی جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 55 ہزار 657 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 914 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 900، سندھ میں 3 لاکھ 36 ہزار 76، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 759، بلوچستان میں 27 ہزار 64، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 19، اسلام آباد میں 82 ہزار 596 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 243 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 44 لاکھ 60 ہزار 890 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 496 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ ایک ہزار 201 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 961 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 231 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 729، سندھ میں 5 ہزار 418، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 308، اسلام آباد میں 776، بلوچستان میں 307، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 582 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔