اسلام آباد (سب نیوز )بجلی کی نو سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کیبورڈز تحلیل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں نے کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق کابینہ سے توثیق کے بعد بورڈز تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا، کمیٹی نے9 تقسیم کار کمپنیز کے نئے بورڈز تشکیل دینے کی منظوری دی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیر پاورکی سربراہی میں بورڈ نامینیشنزکمیٹی کی سفارش پر کابینہ کمیٹی نے منظوری دی۔
لیسکو، فیسکو، میپکو، گیپکو اور آئیسکو کے نئے بورڈز تشکیل دینیکا فیصلہ کیا گیا ہے، پیسکو، کیسکو، ٹیسکواو رہیزکو کے بھی نئے بورڈز تشکیل دیئیجائیں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیپکو اور حیسکو کے بورڈزکی تشکیل نو کامعاملہ روک دیا تھا۔
واضح رہے کہ وفاق نے حال ہی میں سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق ایکٹ 2023 میں ترامیم کیں، حکومت نے سرکاری اداروں کے بورڈز ارکان کو ہٹانے سے متعلق آرڈیننس متعارف کرایا، آرڈیننس کیذریعے بورڈزکی تحلیل میں حائل قانونی رکاوٹیں، اور پیچیدگیاں دور کی گئیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے، بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز تبدیل کرنیکا فیصلہ کیا گیا، کمپنیوں میں پروفیشنل کو تعینات کیا جائے گا۔
