ہومبریکنگ نیوزبانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر لاہور سے اغوا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر لاہور سے اغوا

لاہور( آئی پی ایس) سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر غلام شبیر کو اغوا کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق غلام شبیر کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں بیٹے بلال کی مدعیت میں درج کیا گیا، غلام شبیر شہباز گل کے بڑے بھائی بھی ہیں۔

ایف آئی آر متن کے مطابق غلام شبیر کو دو روز قبل نامعلوم افراد نے گھر سے اسلام آباد جاتے ہوئے اغواء کیا، غلام شبیر رات گئے اپنے گھر خیابان امین سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔