ہومبریکنگ نیوزاپنی تمام کامیابیاں والد کے نام کرتی ہوں، والد سے محبت کے عالمی دن پر مریم نواز کا پیغام

اپنی تمام کامیابیاں والد کے نام کرتی ہوں، والد سے محبت کے عالمی دن پر مریم نواز کا پیغام

لاہور (آئی پی ایس )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے والد سے محبت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج اپنیبچوں کی پرورش، رہنمائی میں والدکا انمول کردار تسلیم کرنیکا دن ہے۔مریم نواز نے کہا کہ والد کی خاموش قربانیوں کوتسلیم کرناچاہیے جو اکثر نظرانداز کردی جاتی ہیں، بہتر مستقبل یقینی بنانے کے لیے باپ کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیجئے، والد شجر سایہ دار ہے جو تپتی دھوپ میں بچوں کے لیے گھنا سایہ بن جاتا ہے۔

وزیر اعلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں، اپنی ہر کامیابی والد محمد نواز شریف کے نام کرتی ہوں جو ہر مشکل میں میرا حوصلہ ہیں، خوش قسمت ہوں جو نواز شریف جیسے والد گرامی ملے، ان کی بیٹی ہونے پر ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز والد محترم سے دعائیں لے کر نکلتی ہوں ، واپسی پر سب سے پہلے انہیں سلام کرتی ہوں، والدین کی عزت و تکریم کرنے والے، اف تک نہ کہنے والے دنیا و آخرت میں سرخ رو ہوتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔