نئی دہلی ، مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے آرٹیکل 370کی بحالی تک انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ بھارتی سرکار آرٹیکل 370کی بحالی پلیٹ میں رکھ کے نہیں دے گی،اس کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم آرٹیکل 370کی بحالی چاہتے ہیں، آرٹیکل 370 کی بحالی تک ان کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اختلاف رائے کو جرم قرار دے دیا گیا ہے ، مقبوضہ کشمیر ایسی تجربہ گاہ بنا دی گئی ہے جہاں اس کا تجربہ کیا جا رہا ہے اور اب یہ پورے بھارت میں پھیل چکا ہے، لوگوں کو اظہار رائے پر سزا دی جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سے ملاقات میں کہا کہ بھارت چین سے بات کر رہا ہے تو پاکستان سے بھی مذاکرات کرے، یہ ناگزیر ہے۔
