اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے 18 ہزار 887 ارب روپے کا خسارہ بجٹ 25-2024 قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے، بجٹ میں جہاں کم سے کم تنخواہ میں اضافہ کیا گیا اور پنشن بڑائی گئی، وہیں صحافی برادی کیلئے بھی ایک خوشخبری سنادی گئی۔حکومت نے صحافی برادری کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم کا اعلان کیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ شہباز شریف صاحب نے جب دوسری بار وزارت عظمی کا منصب سنبھالا تو اس کے بعد صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے انہوں نے ہیلتھ انشورنس کی بحالی کا حکم فرمایا، میں آج اپنے صحافی بھائیوں کو اسکیم بحالی کی خوشخبری سناتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ملک کے بھر 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 10 ہزار صحافہیوں اور میڈیا ورکرز کو صحت کا یہ بنیادی حق فراہم کریں گے۔
بجٹ 25-2024 صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
