ہومبریکنگ نیوزبجٹ اجلاس :اپوزیشن کی ممکنہ ہنگامہ آرائی روکنے کیلئے حکومتی تیاریاں، سارجنٹ ایٹ آرمز کا دستہ مستعد

بجٹ اجلاس :اپوزیشن کی ممکنہ ہنگامہ آرائی روکنے کیلئے حکومتی تیاریاں، سارجنٹ ایٹ آرمز کا دستہ مستعد

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے 18 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، ایک طرف حزبِ اختلاف نے بجٹ اجلاس چلنے نہ دینے کی دھمکی دے دی ہے تو دوسری جانب اس مزاحمت سے نمٹنے کی تیاریاں بھی مکمل کی جاچکی ہیں۔قومی اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیرِ خزانہ کو تقریر کرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیرمنتخب شخص کے ہاتھوں 24 کروڑ عوام کا مستقبل دے دیا گیا ہے، ہم غیر منتخب وزیرخزانہ کو نہیں چلیں دیں گے۔قبل ازیں، وفاقی بجٹ 2024-25 کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا خیبر پختونخوا ہا ئو س میں اجلاس بھی ہوا تھا جس میں بجٹ اجلاس کے دوران احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کیلئے قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسپیکر باکس کے باہر سارجنٹس موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔