اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر وفاقی ترقیاتی ادارے سردار محمدآصف کی کارروائی ، ترنول میں سی ڈی اے زمین پر قائم شیل پٹرول پمپ سیل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیمیں شہر اقتدار میں سرکاری زمین پر ناجائز قابضین کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمدآصف نے انفورسمنٹ عملے کے ہمراہ ترنول میں کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران سی ڈی اے زمین پر قائم شیل پٹرول پمپ سیل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شہر اقتدار کو تجاوزات سے مکمل پاک کرنے تک آپریشن جاری رہے گا ۔
