نئی دہلی،بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما چدم برم نے مودی سرکاری سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لینے اور وادی کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔کانگریس کے رہنما چدم برم نے کہا کہ کشمیرایک ریاست ہے نہ کہ ریئیل اسٹیٹ، اس ریاست کیعوام کے حقوق اورخواہشات کا احترام کیا جائے،ایکٹ آف پارلیمنٹ سے آئینی اقدام ختم نہیں کیا جاسکتا،یہ مسئلہ کشمیرکے سیاسی حل کا واحد نقطہ آغازہے۔کانگریس رہنمانے مزیدکہاکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیاہواہے لیکن2دوسال سے التواکاشکار ہے۔حریت رہنماوں نے مودی سرکار کی نام نہاد اے پی سی کو مسترد کردیا، حریت قیادت نے کل جماعتی کانفرنس عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔حریت قیادت نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس عالمی برادری کوگمراہ کرنیکی کوشش ہے، جس کا مقصددنیا کو کشمیر میں سب اچھا ہے کہ کا جھوٹا تاثر دینا ہے، حریت قیادت کے بغیر ملاقات یا مذاکرات بے سود ہیں۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
