اسلام آباد(سب نیوز)ہری پور کی حدود میں جنگل میں آگ لگنے کا معاملہ ،سی ڈی اے نے ایمرجنسی ٹیمیں روانہ کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے فائر ٹینڈر ہری پور انتظامیہ کی معاونت بھی کرے گی،
سی ڈی اے سٹاف مارگلہ باونڈری پر آگ کے پھیلاؤ کو بھی روکیں گے ۔
گزشتہ روز بھی ہیٹ ویو اور دیگر ایشوز کی وجہ سے مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگی تھی ،آگ بجھانے کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے بھی معاونت کی تھی۔
اسلام آباد میں ایک دن میں گرین ایریا میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ روز اسلام آباد کے گرین بیلٹس پر آگ لگنے کے 24 واقعات رپورٹ ہوئے
فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ کے واقعات کی رپورٹ چیئرمین سی ڈی اے کو بھجوا دی
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رپورٹ ہونے واقعات میں سے 86 فیصد گرین ایریا میں آگ کے تھے،
گزشتہ روز شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر کو آگ لگنے کے واقعات کی 29 کالز موصول ہوئیں، رپورٹ کے مطابق 29 میں سے 24 واقعات گرین بیلٹ پر آگ لگنے کے تھے،
شعبہ ای اینڈ ڈی ایم کے مطابق گھر پر آگ لگنے کے 2 اور الیکٹرک فائر کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا،
آئی ٹین فور گرین بیلٹ ، ای ٹین گرین بیلٹ اور فیصل مسجد کے قریب گرین بیلٹ شامل ہیں۔
ایف ایٹ تھری، جی ٹین جی الیوان اور کری روڈ گرین ایریا سے آگ بجھائی گئی،
جی سیون ون، ایف نائن پارک،جنگی سیداں گرین بیلٹ سے آگ بجھائی گئی،
رپورٹ میں مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کے 3 واقعات بھی شامل ہیں۔
مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کا معاملہ ، سی ڈی اے نے ایمر جنسی ٹیمیں روانہ کردیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
