ہومپاکستانیکم جولائی سے کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑیں گے،وزیرخزانہ شوکت ترین

یکم جولائی سے کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑیں گے،وزیرخزانہ شوکت ترین

اسلام آباد،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے یکم جولائی سے ٹیکس اقدامات پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا، نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑیں گے۔اپنے ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ ماضی میں ٹیکس چور ٹیکس نوٹس نظرانداز کر دیتے تھے، اب ایف بی آر کے نوٹسز نظرانداز کرنے والوں کو نقصان ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس افسر کسی ٹیکس گزار کو ہراساں نہیں کر سکے گا، نئے بجٹ میں ٹیکس چور کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔