Thursday, April 16, 2026
ہومپاکستانسپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس 30مئی کو سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس 30مئی کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب)ترامیم کیس کی آئندہ سماعت 30 مئی کو سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 30 مئی کو نیب ترامیم سے متعلق اپیلوں پر سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔گزشتہ سماعت پر وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیے تھے جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت عظمی میں پیش ہوئے تھے۔

عدالت عظمی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو آئندہ سماعت پر بھی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ سماعت کو لائیو دکھانے کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر رکھی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عوامی مفاد کے مقدمات کی سماعت بینچ ون سے لائیو اسٹریم کی جاتی ہیں لیکن نیب ترامیم کیس کی اپیلوں کی سماعت براہ راست نشر نہیں کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ کیس کی سماعت براہ راست نشر نہ ہونا امتیازی سلوک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔