Saturday, June 20, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبنگلادیش کے سابق آرمی چیف پر امریکہ نے پابندی لگا دی

بنگلادیش کے سابق آرمی چیف پر امریکہ نے پابندی لگا دی

ڈھاکہ (آئی پی ایس ) ان دنوں امریکہ کی بنگلادیش کی معروف شخصیت پر پابندی سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں بنگلادیش کے سابق آرمی چیف امریکہ کی کڑی نگرانی میں ہیں۔حال ہی میں امریکہ کی جانب سے بنگلادیش کے سابق آرمی چیف اور ان کی فیملی پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

بنگلادیشی فوج کے سابق سربراہ عزیز احمد اور ان کی فیملی پر کرپشن میں ملوث ہونے کے خلاف پابندیوں جیسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔جبکہ پابندیاں لگانے سے متعلق امریکہ کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے جمہوری اداروں اور عوامی مفاد میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عزیز احمد متعدد کرپشن کیسز میں ملوث ہیں، جبکہ اپنے بھائی کو بھی کرمنل ایکٹیویٹیز میں اکانٹیبلٹی سے بچایا ہے۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ عزیز اپنے بھارتی کے ہمراہ مل کر ملٹری کانٹریکٹس میں بے ضابطگیوں سمیت سرکاری افسران کی اپوائنٹمنٹس پر رشوت لے چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔