Saturday, June 20, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزرپورٹ میں ٹی آر اوز نظر انداز:وزیراعظم کا فیض آباد کمیشن رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار

رپورٹ میں ٹی آر اوز نظر انداز:وزیراعظم کا فیض آباد کمیشن رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم نے فیض آباد کمیشن رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہارکردیا۔ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی۔ اٹارنی جنرل اوروزیرقانون نے رپورٹ کے اہم نکات بتائے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ اس میں خامیاں ہیں، رپورٹ ٹی او آرزکے مطابق نہیں ہے۔ وزیراعظم نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پردوبارہ غورپرزور دید یا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رپورٹ پرکابینہ کی کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔