ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد پولیس میں ، ایف آئی اے ، اورموٹروے پولیس کے اعلیٰ افسران کے تبادلے

اسلام آباد پولیس میں ، ایف آئی اے ، اورموٹروے پولیس کے اعلیٰ افسران کے تبادلے


اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد پولیس میں ، ایف آئی اے ، اورموٹروے پولیس کے اعلی افسران کے تبادلےکردیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی حسن رضا خان سمیت متعدد افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،
گریڈ 20 کے پولیس شعیب خرم حسن رضا کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،
گریڈ 18 ایس پی عبد العلیم اور فاروق امجد بٹر کو بھی سٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دےدیا گیا ہے ، اسی طرح اسلام آباد پولیس اے ایس پی سعود الرحمن رانا حسین طاہر کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا،ایس پی رانا حسین طاہر حصول تعلیم کیلئے بیرون ملک میں ہیں،
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی نوشیروان علی بھی او ایس ڈی بنا دیا نوشیروان علی بھی آسٹریلیا میں سکالر شپ پر گئے ہیں،
ایس پی شہزادہ عمر عباس بھی او ایس ڈی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،
شہزادہ عمر فل الحال اسکالر شپ پر بیرون ملک میں ہیں،
ایس ایس پی حسن سردار احمد خان کی خدمات سندھ سے وفاقی پولیس کے سپردکردی گئی ہیں ۔
گریڈ 20 کے پولیس افسر اسرار احمد کو بھی ایف آئی اے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے ،
ایف آئی اے میں تعینات ڈی آئی جی عمران محمود اعجاز احمد کو بھی او سی ڈی بنا دیا گیا،،گریڈ 20 کےجہانزیب نوید خان ڈاکٹر محمد داروق کو بھی او ایس ڈی بنا کر سٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
گریڈ 20 سید حشمت کمال کی خدمات موٹر وے اے ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئیں جبکہ گریڈ 20 کے پولیس افسر محمد نعمان صدیقی کو پولیس اکیڈمی سے ایف آئی اے بھیج دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔