تہران (آئی پی ایس )ایران کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ایران اور آزربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے ساتھ سینیئر حکام بھی سوار تھے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق فی الحال ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ میں کسی جانی نقصان کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رہیسی کے قافلے میں شامل 3 ہیلی کاپٹروں میں سے 2 ہیلی کاپٹر منزل پر پہنچ گئے اور ایک نہیں پہنچا۔
ذرائع ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں صدر اور وزیرخارجہ سوار تھے، ہیلی کاپٹر آذربائیجان کے شمال میں پرواز کررہا تھا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر نے خراب موسم کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی، صدر ابرہیم رئیسی محفوظ رہے اور اب انہیں زمینی راستے سے لے جایا جارہا ہے۔
