اسلام آباد(سب نیوز)شہریوں کو تمام سہولیات کی فوری فراہمی،سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے ون ونڈو کی تعمیر و مرمت کا کام چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر مکمل کر لیا گیا۔
سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن کے اوقات کار صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کردئیے گئے ہیں۔
ون ونڈو سی ڈی اے پر شہریوں کی سہولیات کے قائم تمام ڈیسکس کی تعداد بڑھا دی گئی ۔
سی ڈی اے ون ونڈو پر شہریوں کی سہولت کے لئے خصوصی طور پر معلوماتی کاؤنٹرز قائم کیے گئے
سی ڈی اے کے تمام ریکارڈ کی ڈیجٹلائزئشن کا عمل شروع کردیا گیا ۔
سی ڈی اے کی طرف سے فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کے کاؤنٹرز ون ونڈو پر قائم کئے گئے ہیں۔
شہریوں کو تمام سہولیات کی فوری فراہمی،سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن کی اپ گریڈیشن مکمل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
